غلاف کعبہ کی تبدیلی

IQNA

غلاف کعبہ کی تبدیلی

16:05 - August 31, 2017
خبر کا کوڈ: 3503480
بین الاقوامی گروپ: آج ایک سادہ اور پروقار تقریب میں غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا

ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق آج ایک پروقار تقریب میں غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا جو ہر سال قمری کلینڈر کے مطابق 9 ذوالحج کو تبدیل کیا جاتا ہے، جس کی تیاری میں خالص ریشم، سونے اور چاندی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کعبہ کا غلاف خالص ریشم سے تیار کیا گیا جو کہ 657 مربع میٹر پر مشتمل ہے۔

غلاف کی تیاری میں 150 کلو سے زائد سونا اور چاندی استعمال کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ غلاف کعبہ یا کسوہ کو ایک خاص گودام میں سنبھالا جاتا ہے ۔ 

نظرات بینندگان
captcha