پاکستانی حجاج کرام کی واپسی ”بدھ“ سے شروع ہوجائے گی: ریڈیو پاکستان

IQNA

پاکستانی حجاج کرام کی واپسی ”بدھ“ سے شروع ہوجائے گی: ریڈیو پاکستان

11:01 - September 04, 2017
خبر کا کوڈ: 3503490
بین الاقوامی گروپ: ایک لاکھ سے زاید پاکستانی حجاج کرام کووطن واپس لانے کیلئے پروازیں بدھ کو شروع ہوں گی۔

ایکنا نیوز- (ڈیلی پاکستان آن لائن) مناسک حج آج مکمل ہورہے ہیں اورحجاج کرام شیطان کو کنکریاں مارنے کے ساتھ ساتھ دنیا و آخرت میں کامیابی اور رحمتوں کے حصول کیلئے خصوصی دعائیں مانگ رہے ہیںجبکہ پاکستانی حجاج کرام کووطن واپس لانے کیلئے پروازیں بدھ کو شروع ہوں گی۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حجاج کرام کووطن واپس لانے کیلئے پروازیں بدھ کو شروع ہوں گی۔رواں سال ایک لاکھ اناسی ہزار پاکستانیوں سمیت دنیا کے مختلف حصّوں سے آئے ہوئے بائیس لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد نے حج ادا کیا۔ آج رمی کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام مکّہ مکرمہ میں اپنی رہائشگاہوں کی طرف رخ کریں گے

نظرات بینندگان
captcha