فرانسیسی حاجی کے قبول اسلام کا واقعہ

IQNA

فرانسیسی حاجی کے قبول اسلام کا واقعہ

13:00 - September 05, 2017
خبر کا کوڈ: 3503497
بین الاقوامی گروپ: فرنچ حاجی «حاج عبدالکریم» نے اسلام فوبیا کو قبول اسلام کا عامل قرار دیا

فرانسیسی حاجی کے قبول اسلام کا واقعہ


ایکنا نیوز- «مارک» ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کا مالک ہے جو اسلام قبول کرنے کے بعد اب «حاج عبدالکریم»، کہلاتا ہے

انہوں نے نیوز ایجنسی «سبق» سے گفتگو میں اسلام قبول کرنے کا واقعہ سنایا

عبدالکریم نے کہا : مجھے ابتدا میں مذہب سے کوئی لگاو نہ تھا مگر یورپ میں مذہب سے مخالفت نے مجھے ہلادیا ، انکا کہنا تھا :میں سوچنے لگا کہ یورپ میں اسلام سے مخالف کیوں کی جاتی ہے، میں نے دیکھا کہ اسلام وہ واحد مذہب ہے جسکا گود سب کے لیے کھلا ہے مگر اس کے باوجود اس مذہب کو دہشت گردوں کا دین کہا جاتا ہے۔

میں نے فرانس میں بعض مسلمانوں دوستوں سے اسلام کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور مجھے معلوم ہوا کہ یورپ میں اس کے پھیلاو کے خوف سے اس کی مخالفت کی جاتی ہے۔

فرانسیسی حاجی کا کہنا تھا: «چھ سال پہلے میں نے ایک دوست سے کہا کہ میں اسلام قبول کرنا چاہتا ہوں، میں اسکے ہمراہ مسجد گیا وضو کرکے کلمہ توحید پڑھا اور جب گھر آیا تو عجیب سکون محسوس کررہا تھا، میں اس رات زندگی کے سب سے آرام دہ سکون کے ساتھ سویا اور میں نے دعا کہ خدا مجھے ثابت قدم رکھ اور مسلمان کی موت عطا فرما».

عبدالکریم کا کہنا تھا: خاندان میں اسلام قبول کرنے کی وجہ سے میری والدہ حیرت زدہ ہوئی مگر چونکہ وہ آسمانی مذاہب پر ایمان رکھتا تھا اس نے مجھے کہا کہ تم خودمختار ہو۔

اس نے حج کی سعادت حاصل کرنے پر خوشی کا اظھار کیا اور کہا حج کی معنوی لذت بیان سے باہر ہے۔

3638356

نظرات بینندگان
captcha