ایکنا نیوز- فلپاین میں ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اسلامی انجمن کے تعاون سے عاشقان اہل بیت اور وہاں مقیم ایرانیوں کے لیے جشن غدیر کا اہتمام کیا جارہا ہے
انکا کہنا تھا کہ جشن غدیر میں پہلے قرآنی محفل منعقد ہوگی جسکے بعد حجتالاسلام اکبری غدیر کے موضوع پر خطاب کریں گے۔
جعفریملک کے مطابق طلبا کے لیے ایرانی قاریوں کے علاوہ فلپاینی قرآء بھی تلاوت کریں گے۔
مانیل میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا: پروگرام میں جشن و سرور اور منقبت و تواشیح کے علاوہ پرتکلف عشایے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔