آیسسکو نے «آنگ سان سو چی» سے نوبل ایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ کردیا

IQNA

آیسسکو نے «آنگ سان سو چی» سے نوبل ایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ کردیا

11:30 - September 06, 2017
خبر کا کوڈ: 3503503
بین الاقوامی گروپ: اسلامی علوم و ثقافت کی تنظیم (ISESCO) نے برما میں مظالم پر وزیراعظم سوچی سے نوبل ایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ کردیا

آیسسکو نے «آنگ سان سو چی» سے نوبل واپس لینے کا مطالبہ کردیا


ایکنا نیوز- خبررساں ادارہ freepen؛ کے مطابق آیسسکو کی تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو امن کے لیے نوبل لینے والی برما کی وزیراعظم سان سوچی سے یہ ایوارڈ واپس لیا جائے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے: برما میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ مظالم میں وزیراعظم سوچی شریک ہے اور یہ مظالم امن ایوارڈ کی روح کی منافی اور تمام انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے

مراکش کے شہر «رباط» سے جاری بیان میں آیسسکو نے واضح کیا کہ سوچی اس قابل نہیں رہی ہے کہ انہیں امن کی حقدار شمار کیا جاسکے۔


تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ برما میں مظالم روکنے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق آخری چند ہفتوں میں لاکھ کے لگ بھگ روہنگیا مسلمان جان بچانے کے لیے ہجرت کرچکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پچیس اکتوبر سے رکھاین میں مظالم کا بدترین سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں ہزاروں بیگناہ روہنگیا مسلمان ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔

3638682

نظرات بینندگان
captcha