برما میں مسلمانوں پر مظالم نے شیعہ سنی علما کو یکجا کردیا

IQNA

برما میں مسلمانوں پر مظالم نے شیعہ سنی علما کو یکجا کردیا

9:12 - September 07, 2017
خبر کا کوڈ: 3503507
بین الاقوامی گروپ: برماکے مسلمانوں کے حوالے سے ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں بلوچستان کی مذہبی جماعتوں کے سربراہان شریک تھے۔

برما میں مسلمانوں پر مظالم نے شیعہ سنی علما کو یکجا کردیا


ایکنا نیوز- حجت السلام والمسلمین محمد جمعہ اسدی نے بر ما کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ اس وقت مسلم دنیا متعدد مشکلات میں گرفتارہے اور دشمنان اسلام مختلف طریقوں سے مسلمانوں کو آپس میں ہی دست وگریبان کرنے میں مصروف ہیں ۔
شام ،عراق، فلسطین، کشمیر، الغرض ہر جگہ مسلمانوں کا ہی لہوبہہ رہا ہے۔
ہم نے سوچابہی نہں تہا کہ بدھ مت کے پیروکار اس طرح سے نہتے مسلمانوں کا بے دریغ قتل کرنے کی جرآت کریں گے۔
لیکن مسلمانوں کے آپس کی رسہ کشی نے برما جیسی کمزور اور طفیلی ریاست کو بھی موقع دیا کہ وہ مسلمانوں کو گاجر ،مولی کی طرح کاٹے۔


حجت السلام والمسلمین محمد جمعہ اسدی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ برما کے سفیر کو ملک بدر کرے اگر اس اقدام کی جرآت نہیں کرسکتی تو کم از کم برمی سفیر کو طلب کراحتجاج کیا جاۓ۔

امام جمعہ کویٹہ نے مزید کہا کہ برما میں جو کچھ ہورہاہے اس کی وجہ سے پاکستان کے غیور عوام میں شدیدغیض و غضب پایا جاتاہے۔
لہذا اس کے پیش نظر حکومت پاکستان کو چا ہیئے کہ وہ عوام کی ترجمانی کرتا ہویے موثر اقدامات کے لیے کوشش کریں۔
نظرات بینندگان
captcha