
ایکنا نیوز- بغداد ٹایمز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے: غدیر خم کے حوالے سے ہزاروں سیکورٹی فورسز تعینات کردی گیی ہیں
فرات آپریشن کے نام سے پولیس عراق کے مختلف شہروں اور دیگر ممالک سے آئے ہزاروں زایرین کی سیکورٹی کے فرائض انجام دے گی۔
پولیس افیسر «قیس المحمداوی» اور نجف پولیس چیف«ماجد حاکم کاظم» فرات آپریشن کی خصوصی نگرانی کریں گے۔
پولیس کا ادارہ آستانہ علوی سے زایرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے خصوصی تعاون کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ عراق میں اتوار کو عیدغدیر کا دن ہے اس موقع پر ہزاروں زایرین نجف اشرف میں روضہ امام علی پر حاضری دیں گے۔