شام؛ حفظ اور تفسیرقرآن کریم کے مقابلوں کا آغاز

IQNA

شام؛ حفظ اور تفسیرقرآن کریم کے مقابلوں کا آغاز

11:51 - September 11, 2017
خبر کا کوڈ: 3503519
بین الاقوامی گروپ: اٹھارواں حفظ و تفسیر قرآنی مقابلے وزارت اوقاف کے تعاون سے حلب شہر کی جامع مسجد «زین العابدین» میں شروع ہوچکے ہیں۔

شام؛ حفظ اور تفسیرقرآن کریم کے مقابلوں کا آغاز


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الجماهیرکے مطابق حفظ و تفسیر کے مقابلوں میں «الأسد» قرآنی مراکز کے طلباء شریک ہیں جنکے درمیان جامع مسجد«زین العابدین» میں شروع ہوچکے ہیں۔

حلب شہر کے ادارہ اوقاف کے نمایندے «محمد رامی العبید» کا کہنا ہے : مقابلوں کے انعقاد سے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ حلب شہر کے باشندے وطن دوستی، اسلام دوستی اور قرآن دوستی کے حوالے سے اپنے پروگراموں میں خلل ڈالنے نہیں دیں گے اور دہشت گرد انکے ارادے کمزور نہیں کرسکے ہیں۔

قرآنی مقابلوں کے ہمراہ خطاطی اور کتابوں کی نمائش بھی منعقد کی گیی ہے جبکہ مقابلوں کے حوالے سے ڈکومنٹری بھی نشر کی جائے گی۔

الاسد قرآنی مقابلوں کے ڈایریکٹر «محمد انس الدوامنة» کے مطابق مختلف اداروں سے ایک سواٹھائیس قرآنی طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

شام کے مختلف شہروں میں الاسد کے سات قرآنی ادارے اس وقت کام کررہے ہیں.

الدوامنه کے مطابق پہلی بار یہ مقابلے حلب شہر میں منعقد کیے گیے ہیں۔

مکمل قرآن کے حفظ اور تفسیر کے علاوہ، حفظ ۲۰ پارے، حفظ ۱۰ پارے اور بہترین آواز کا مقابلہ پروگرام میں شامل ہے۔

3639974

نظرات بینندگان
captcha