بین الاقوامی گروپ: عید غدیر کے موقع پرلاس انجلس میں قایم مسجد «الزهرا» پرہیلی کاپٹر کے زریعے سے گل پاشی کی گیی

ایکنا نیوز- لاس انجلس کی الزھرا مسجد میں عید غدیر کی مناسبت سے حلیم کے لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں «ارواین» اور «ولی ویلج»، کے ہزاروں افراد میں نیاز تقسیم کیے گیے۔
مسجد کے امام حجتالاسلام سید «روحالله جیدی» نے اس موقع پر کہا کہ افسوس کا مقام کا ہے کہ غدیر کو درست طریقے سے نہیں پیش کیا گیا اور اس کے برعکس وہابی شدت پسندی کو پروان چڑھایا گیا۔
جیدی نے غدیر کو منانے پر تاکیدکرتے ہوئے کہا : حضرت علی اصغر کی عزاداری کا بھی لاس انجلس کے کلیسا میں منانے کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ لوگ واقعہ کربلا سے روشناس ہوسکے۔