جرمنی کے مسلمان کس پارٹی کے قریب ہیں

IQNA

جرمنی کے مسلمان کس پارٹی کے قریب ہیں

15:19 - September 13, 2017
خبر کا کوڈ: 3503529
بین الاقوامی گروپ: جرمنی کے پندرہ لاکھ مسلمانوں میں سے دو تہائی ترک نژاد ہیں

جرمنی کے مسلمان کس پارٹی کے قریب ہیں


ایکنا نیوز- جرمنی میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق پندرہ لاکھ مسلمان حق رائے دہی رکھتے ہیں اور ان میں سے دوتہائی ترک نژاد ہیں

جرمن ماہر امور سیاسی آنڈراس ووست کے مطابق مسلمانوں کے کوئی واضح موقف ظاہر نہیں ہوتا اور ان میں اکثر لوگ دیگر جرمن عوام کی مانند روزگار،ٹیکس اور صحت کے مسایل کو اہمیت دیتے ہیں

اس سے ہٹ کر بہت سے مسلمان صرف نام کے مسلمان لکھتے ہیں مگر حقیقی زندگی میں وہ دیگر عوام کی مانند ہوتے ہیں اور ان کا عقیدے کے حوالے سے فرق نظر نہیں آتا۔


روایتی طور پر سوشل ڈیموکریٹ پارٹی ترک نژاد عوام میں زیادہ مقبول ہے اور سروے کے مطابق ۶۴ فیصد ترک نژاد اس پارٹی کی حمایت کرتے ہیں

۱۲ فیصد بائیں پارٹی کے جبکہ ۷ فیصد کوئی واضح موقف نہیں رکھتے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ترک نژاد باشندے طیب ارگان کی دعوت پر عمل کرتے ہیں یا نہیں جس نے دعوت دی ہے کہ ترک نژاد جرمن باشندے باییں پارٹی کو کسی صورت ووٹ نہ دیں

بظاہر لگتا ہے کہ باییں پارٹی نے مسلمانوں کو مایوس کردیا ہے اور مسیحی ڈیموکریٹ پارٹی مسلمانوں کی توجہ مبذول کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے

ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اس وقت مسلمان بھی سیاسی میدان میں اترچکا ہے کسی بھی مسلم امیدوار کو ووٹ ملنے کے چانسز زیادہ نظر آتے ہیں

3641190

نظرات بینندگان
captcha