جاپان میں امام علی(ع) کی شخصیت شناسی پر کلاس

IQNA

جاپان میں امام علی(ع) کی شخصیت شناسی پر کلاس

22:24 - September 13, 2017
خبر کا کوڈ: 3503531
بین الاقوامی گروپ: جاپانی جرنلسٹ کے مطابق اسکول میں عالمی تاریخ کے موضوع پر امام علی(ع) کی شخصیت کے حوالے سے کورس رکھا گیا ہے

ایکنا نیوز- آستانہ علوی کی ویب سایٹ کے مطابق جاپانی صحافی «اوچی شانتومی» نے آستانہ امام علی(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ سے گفتگو میں کہا: «میرے لیے بہت بڑا اعزاز تھا کہ اس سال غدیر کے موقع ہر میں نے حرم امام علی{ع} سے برراہ راست رپورٹنگ اور نشریات پیش کیا».


انکا کہنا تھا کہ میں نے اس سے پہلے امام علی{ع} کے حوالے سے پڑھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول میں عالمی تاریخ کے حوالے سے کورس میں امام علی {ع} کی شخصیت پر ہمیں اسکول میں پڑھایا گیا ہے۔


جاپانی صحافی نے کہا : حرم کے اندر زایرین کی خضوع و خشوع کے ساتھ عبادت سے میں بہت حیران ہوا اور یہ تعجب آور تھا۔


اوچی شانتومی نے حرم امام علی (ع) کے اندر سے نشریات کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے آستانے علوی کی انتطامیہ اور اسٹاف کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

3640910

نظرات بینندگان
captcha