
ایکنا نیوز- البوابة نیوز کے مطابق کویت کے امیر شیخ صباح احمد جابر صباح نے ملایشیاء کے بادشاہ «سلطان محمد پنجم»، کے نام پیغام میں «کوالالمپور» میں قرآنی مرکز میں آگ لگنے اور اس میں درجنوں طلبا کے جان بحق اور زخمی ہونے پر غم کا اظھار کیا ہے۔
انہوں نے پیغام میں دعا کی ہے کہ خدا انکی درجات میں بلندی اور زخمیوں کو شفاء عنایت فرمائے۔
کویت کے ولی عھد«شیخ نواف احمد جابر صباح»، اور وزیراعظم «جابر مبارک حمد صباح» نے بھی تعزیت کے پیغام ارسال کیے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان «بهرام قاسمی» نے بھی اس واقعے پر کویت کے عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظھار کیا ہے۔
شیخ الازھر«احمد الطیب» بھی اس واقعے پر غم اور تعزیت کا اظھار کرچکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز ملایشیاء کے شهر «کوالالمپور» کے ایک قرآنی مرکز میں آگ لگنے سے ۲۲ طلبا سمیت دو استاد جان بحق جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگیے تھے۔
پولیس کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں سے اکثر تیرہ سے سترہ سال تک کے طلبا شامل تھے