
ایکنا نیوز- یوم تاسوعا (بروز ہفتہ) کو آسٹریا کے شہر ویانا کے خیابان «ماریا هیلف» سے جلوس عزا برآمد ہوگا جسمیں تمام عاشقان اهل بیت(ع) کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے۔
آسٹریا میں مقامی وقت کے مطابق تین بجے جلوس برآمد اور شام پانچ بجے کو اختتام پذیر ہوگا
امام علی(ع) اسلامی مرکز نے یوم امام حسین(ع) کے جلوس میں تمام عزاداروں سے شرکت کی اپیل کی ہے جبکہ مذکورہ مرکزمیں مختلف مجالس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
جلوس میں مختلف اقوام اور زبانوں سے تعلق رکھنے والوں کی شرکت متوقع ہے اور اس حوالے سے تمام اتنظامات کرلیے گیے ہیں۔