یوم تاسوعا پوری دنیا میں منایا جارہا ہے

IQNA

یوم تاسوعا پوری دنیا میں منایا جارہا ہے

9:31 - September 30, 2017
خبر کا کوڈ: 3503601
بین الاقوامی گروپ: یوم تاسوعا پر اہل بیت نے عبادت کے لیے ایک دن کی مہلت مانگی / مختلف ممالک میں جلوس برآمد ہوتے ہیں

یوم تاسوعا پوری دنیا میں منایا جارہا ہے


ایکنا نیوز- 9 محرم کا دن اور اس سے مراد واقعۂ کربلا کی تاسوعا (٩محرم سنہ 61 ہجری قمری) ہے. اسی دن سنہ 61 ہجری قمری میں شمر، عبید اللہ بن زیاد کا خط لے کر کربلا میں داخل ہوا جس میں عمر بن سعد بن ابی وقاص کو حکم دیا گیا تھا کہ یا تو وہ امام حسین(ع) کے ساتھ سخت گیرانہ اور سنجیدہ رویہ اپنائے یا پھر لشکر کی قیادت شمر کے سپرد کر دے. 

عمر بن سعد نے لشکر کی کمان شمر کو سپرد کرنے سے اجتناب کیا اور امام حسین(ع) کے خلاف جنگ کے لئے تیار ہوا. اس دن عمر بن سعد کے لشکر نے خیام حسینی کی طرف یلغار کرنے کا ارادہ کیا تو امام حسین(ع) نے اپنے بھائی حضرت عباس بن علی کو ابن سعد کی طرف بھیجا کہ وہ انہیں ایک رات کی مہلت دے.

نیز اسی دن شمر عباس بن علی(ع) اور ام البنین کے دوسرے بیٹوں کے لئے امان نامہ لایا لیکن عباس بن علی(ع) نے امان نامہ قبول نہیں کیا. اسی بنا پر یہ دن شیعیان اہل بیت(ع) کے نزدیک بہت زیادہ مذہبی اہمیت کا حامل ہے. 

شیعیان اہل بیت(ع) تاسوعا کو یوم عباس بن علی(ع) کے طور پر مناتے ہیں اور اس کو روز عاشورا کی مانند تعظیم و تکریم اور احترام و عقیدت سے مناتے ہیں اور اس دن عباس علمدار(ع) کے فضائل بیان کرتے ہیں اور ان کی عزاداری کرتے ہیں. اس دن مختلف ممالک میں جلوس عزا برآمد ہوتے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha