
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے Newham Recorder کے مطابق نمایش میں آنے والے اپنی پسند کے قرآنی ترجمے کا مطالعہ کرسکتے ہیں اور قرآن و جہاد کے حوالے سے مختلف سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں
نمایش انتظامیہ کے رکن بشارت احمد کا کہنا ہے: ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کو امن و محبت کا پیغام دیں کیونکہ اسلام کہتا ہے کہ کسطرح سے سلامتی کو عام کیا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ جھاد کا معنی کوشش کے ہے اور ایک مطلب یہ ہے کہ خدا سے قربت کے لیے کوشش کی ضرورت ہے
بشارت احمد کے مطابق انسان کوشش کرکے خود کو تبدیل کرسکتا ہے اور یوں معاشرے میں مثبت تبدیلی سے سب امن و محبت سے یکجا رہ سکتے ہیں/.

