ایکنا نیوز-
ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق یوم عاشور اور محرم الحرام کی مناسبت سے «محفل مسالمه» منعقد کی گیی جسمیں ملک کے ۱۴ نامور شیعہ سنی شعراء شریک ہوئے اور انہوں نے امام عالی مقام کی مظلومیت کے
حوالے سے کلام پیش کیے جبکہ پروگرام کو ATV سے نشر بھی کیا گیا.
مسلسل چار سالوں سے محفل مسالمہ ایرانی مرکز اور ATV کے تعاون سے منعقد کی جاتی ہے جسکو ملک کے اندر اور باہر سے سراہا جارہا ہے۔
دو گھنٹے پر مبنی محفل مسالمہ پروگرام کو یوم تاسوعا اور یوم عاشورا کے دن ATV سے نشر کیا گیا /.