بین الاقوامی گروپ: صھیونی اعلی عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ مسجدالاقصی کے صحن میں فلسطینی بچوں کو کھیلنے اور کودنے سے روک دیں

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے imemc.org کے مطابق آبادی کار یہودیوں کی شکایت پر مسجد الاقصی میں فلسطینی بچوں کے داخلے پر پابندی عاید کردی گیی ہے.
یہودی تنظیم نے درخواست کی تھی کہ فلسطینی بچوں کو کھیلنے کودنے سے روکا جائے اور خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔
تنظیم کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقدس مقام کے اندر کھیلنا ناجایز ہے اور خلاف ورزی پر سات سال کی سزا ہوسکتی ہے./