
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «akhbar-alkhaleej.com» کے مطابق ماسکو میں جاری اٹھارویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب روس کی مفتی کونسل کے صدر «شیخ راوی عین الدین» کی نظارت میں کل منعقد ہوگی ۔ مقابلے میں تیس اسلامی اور عربی ممالک سے قراء اور حفاظ کرام شامل ہیں۔
روس کے مفتی کونسل کے ڈپٹی «شیخ روشن عباسوف» تقریب سے خطاب کریں گے
ماسکو کے مقابلوں میں ہر سال بار حفاظ کرام اور ایک بار قرآء کے درمیان مقابلہ منعقد کرایا جاتا ہے اور اس سال مقابلوں میں حسن قرآت کی باری تھی.
مقابلوں میں قاری «امیر لعل» اسلامی جمہوریہ ایران کی نمایندگی کررہا ہے جبکہ تیس ممالک سے قراء مقابلوں میں شریک ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ماسکو کا قرآنی مقابلہ یورپ کے بڑے اور اہم ترین قرآنی مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے /.