شیعہ جوانوں کو فوری رہا کیا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین

IQNA

شیعہ جوانوں کو فوری رہا کیا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین

9:08 - October 08, 2017
خبر کا کوڈ: 3503630
بین الاقوامی گروپ: اگر کسی کو سزا دینی ہے تو وہ بھی آئین اور قانون کے مطابق ہو۔ یہ نہیں ہوسکتا کے آپ کسی کو ماورائے قانون ماورائے عدالت اٹھائیں۔ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔ مولانا ڈومکی

ایکنا نیوز- مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہمارے مومنین گذشتہ کتنے مہینوں سے لاپتہ ہیں۔ جن کے بوڑھے والدین ارباب اختیار کےِ در پر باربار درخواست دیتے رہیں مگر کوئی انہیں انصاف دینے کے لئے آمادہ نہیں
ہم مختلف پروگراموں میں وقتاً فوقت بتاتے آرہے ہیں پر آج تک انکا کوئی پتا نہیں چل پایا۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم نے آج تک کسی مجرم کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی آئندہ کبھی کسی مجرم کی حمایت کرینگے۔ مگر مظلوم کا ساتھ دینا ہمارا فریضہ ہے ۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کے ہم یہ ضرور کہتے ہیں کہ اگر کسی کو سزا دینی ہے تو وہ بھی آئین اور قانون کے مطابق ہو۔ یہ نہیں ہوسکتا کے آپ کسی کو ماورائے قانون ماورائے عدالت اٹھائیں۔ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔
یہ ناقابل قبول ہےِ کہ آپ غیر قانونی طور پر کسی کو اٹھائیں اور اس کو پتا بھی نہ چلے کہ اس کا قصور کیا ہے۔
انہوں نے کہا
مجھے امید ہے کے ہمارے حکمران اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کریں گے۔
ہمارے بزرگ عالم دین مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا ہے
ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اربابِ اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو جلد حل کریں ورنہ ہم پورے سندھ میں احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔
اور جیل بھرو تحریک ملک گیر رخ اختیار کرے گی۔ سندھ میں اس وقت بھی ہزاروں عاشقانِ اہل بیت ع جیل جانے کے لئے تیار ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha