انٹر نیٹ کی مدد سے؛ بھارت میں «آنلاین قرآن» کلاسوں کی پذیرائی

IQNA

انٹر نیٹ کی مدد سے؛ بھارت میں «آنلاین قرآن» کلاسوں کی پذیرائی

12:16 - October 08, 2017
خبر کا کوڈ: 3503631
بین الاقوامی گروپ: انٹرنیٹ سے درست استفادہ کے ساتھ بھارت میں قرآن سکھانے کے لیے آن لاین پروگرام کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے

انٹر نیٹ کی مدد سے؛بھارت میں «آنلاین قرآن» کلاسوں کی پذیرائی


ایکنا نیوز- خبررساں ایجنسی Deccan Chronicle؛کے مطابق حیدرآباد شہر کے طالبعلموں کی کاوش سے اسکایپ کے زریعے سے ہندوستان کے علاوہ آسٹریلیا،امریکہ، عرب امارات اور سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی طلبا کو آن لاین قرآن سیکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے

کالج طالبہ ام الفضل کا کہنا ہے: صرف طلبا کو نیٹ کے ساتھ ویڈیو چیٹ سیکھنا ہوگا باقی ہمارا کام ہے۔

تعلیم البنات اسکول کے بانی محد حسن‌الدین کا اس حوالے سے کہنا ہے : ھندوستان سے باہر کے طلبا کو سہولت حاصل نہیں کہ وہ اسلامی علوم آسانی سے سیکھ سکے اور الگ ٹیچر لانا انکے لیے کافی خرچہ مانگتا ہے۔

قرآنی ٹیچر حافظه ام سلمه کا کہنا ہے: تین سے چار ہفتے میں " آن لاین" طریقے سے طلبا بہت حد تک قرآن مجید سیکھ سکتے ہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ وقت میں سہولت کے ساتھ کم فیس کی وجہ سے اس طریقے کو ملک کے اندر اور باہر سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے/.

3650191

نظرات بینندگان
captcha