داعش کی مکمل نابودی تک جنگ جاری رہےگی-حسن نصراللہ

IQNA

داعش کی مکمل نابودی تک جنگ جاری رہےگی-حسن نصراللہ

7:17 - October 09, 2017
خبر کا کوڈ: 3503637
بین الاقوامی گروپ: حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری نے حزب اللہ کے دوجوانوں کی شہادت کے مراسم سے خطاب میں کہا کہ داعش کی مکمل نابودی تک جنگ جاری ہے

داعش کی مکمل نابودی تک جنگ جاری رہےگی


ایکنا – العالم نیوز چینل کے مطابق حزب اللہ لیڈر سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ کے شام میں محرم کو ہونے والے شہیدوں علی هادی العاشق اور محمد حسن ناصرکی ساتویں کی رسم سے خطاب میں کہا : محمد حسن ناصرالدین صرف بیس سال کی عمر میں درجہ شہادت پر فایز ہوئے ہیں اوراس جوان کو بچپن سے شہادت کی آرزو تھی۔

سید حسن نصرالله نے کہا کہ دشمن یقینا پروپگنڈہ کرے گا کہ حزب اللہ ان جوانوں کو زبردستی جہاد کے لیے تیار کرتی ہے مگر ان جوانوں کے والدین کی حمایت ہماری کامیابی کا راز ہے۔

حزب اللہ لیڈر نے مزید کہا کہ تکفیریوں اور صھیونیوں سے جنگ میں اب تک متعدد ایسے جوان شہید ہوئے ہیں جو اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے۔


ان کہا کہنا تھا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان جوانوں میں یہ شوق کہاں سے پیدا ہوا ہے؟

حزب اللہ لیڈر نے حاج عباس اور دیگر شہداء کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کی بدولت آج البقاع اور بعلبک وغیرہ میں امن آچکا ہے۔

حزب اللہ لیڈر نے کہا کہ شہداء کے خون کی برکتوں سے کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں اور تکفیری گروہ داعش کے مکمل خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی

سید حسن نصر الله نے داعش کو کینسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ دہشت گرد تنظیم ختم نہ ہوئی تو دوبارہ حملہ آّور ہوسکتی ہے اور یہ انکا پکا پروگرام ہے

انہوں نے امریکہ کو داعش کا حامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ داعش کے وجود سے عراق، شام اور لبنان سب کو خطرہ لاحق ہے جبکہ شام میں داعش کو بچانے کے لیے امریکی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔

حزب اللہ لیڈر نے مزید کہا کہ حالات کے تناظر میں کہا جاسکتا ہے کہ داعش کی نابودی بہت قریب ہے ۔

انہوں نے داعش کو امریکی اور سعودی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق اور لبنان میں داعش کو شکست ہوچکی ہے اور شام میں بھی انکا خاتمہ ہوگا۔

سید حسن نصر الله نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو بہانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اصل میں امریکی – سعودی سازشوں کو ناکام بنانےپر ایران سے دشمنی کررہا ہے

انہوں نے سعودی عرب اور اسرئیل کو علاقے میں بدامنی کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ ہم لبنان کی طرف بڑھنے والے ہاتھ کاٹنے اور سازشوں کا پوری طاقت سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

3650555

نظرات بینندگان
captcha