
ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ egynews.net؛ کے مطابق مصری کاتب قرآن محمود ابراهیم سلامه جو «شیخ الاخطاط» کے نام سے جانا جاتا ہے ۹۸ سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگیے ۔
محمود ابراهیم سلامه سال ۱۹۱۹ مصر کے «الزقازیق» شہر کے مضافات میں پیدا ہوئے اور نوجوانی سے خطاطی کی طرف مایل تھے۔
مصری کاتب قرآن اب تک چار بار قرآن مجید کی مکمل خطاطی کرچکے ہیں جنمیں تیس سے پینتس سینٹی میٹر پر مشتمل خط ثلث معروف ہے۔
محمود ابراهیم سلامه مصر کے واحد خطاط ہے جنہوں نے خط ثلث میں قرآن مجید کی خطاطی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
مصر کے وزیر ثقافت حلمی النمنم نے پیغام میں انکی وفات کو سانحہ قرار دیتے ہوئے انکی بلندی درجات کے لیے دعا کی /.
