سلمان رشدی نے قرآن کریم کی شان میں گستاخی کردی

IQNA

سلمان رشدی نے قرآن کریم کی شان میں گستاخی کردی

7:22 - October 10, 2017
خبر کا کوڈ: 3503643
بین الاقوامی گروپ: سالوں سے خفیہ طرز پر زندگی گزارنے والے آیات شیطانی کتاب کے مالک سلمان رشدی نے اس بار قرآن کو توہین کا ہدف بنایا

سلمان رشدی کی قرآن کریم کی شان میں گستاخی


ایکنا نیوز- روزنامه ڈیلی میل کے مطابق آیات شیطانی لکھنے والے گستاخ رسول، سلمان رشدی نے قرآن کو ایک بور کرنے والی کتاب قرار دیا ہے

ایک سوال کے جواب میں کیا کہ قرآن کو جدید زمانے کے مطابق ایڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے کہا کہ قرآن میں تبدیلی فضول کام ہے

گستاخ رسول سلمان رشدی نے مزید کہا کہ قرآن ایسی کتاب نہیں جسکو پڑھ کر لذت محسوس کیا جاسکے۔

رشدی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کا ایک تہائی حصہ کافروں کو دھمکی دینے پر مشتمل ہے اور یہ کہ انکو جہنم میں کیسے جلایا جائے گا اور ایک تہائی قوانین پر مشتمل ہے کہ انسان کو کیا کرنا چاہیے اور میں اس میں اصلاح کے حق میں نہیں کیونکہ اصلاح کے لیے اسکو پڑھنا لازمی ہے اور میں یہ کام نہیں کرسکتا۔

گستاخ رسول سلمان رشدی نے لندن کے ادبی فیسٹیول «چلٹنهام» میں شرکت کے بعد توہین آمیز گفتگو کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا دین اور مذہب کے بغیر اچھی جگہ ہے کیونکہ مذہب میں انسانوں کو قتل کرنا سکھایا جاتا ہے۔

سلمان رشدی ہندوستان میں پیدا ہوا مگر پرورش برطانیہ میں ہوئی اور وہ اسی ملک کا باشندہ بن چکا ہے/.

3650713

نظرات بینندگان
captcha