
ایکنا نیوز- لبنانی اخبار «الدیار» کے مطابق لبنان کے شہر بعلبک کے امام خمینی(ره) ثقافتی مرکز میں «کربلا» کے عنوان پر سیمینار منعقد کیا گیا جسمیں شہر کے اعلی حکام کے علاوہ شیعہ سنی علما شریک تھے۔
لبنان کے «بعلبک» اور «هرمل» شہروں کے سابق مفتی «شیخ بکر رفاعی» نے پیغام کربلا کو عام زندگی میں اجاگر کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا : کربلا صرف ایک تاریخی – اسلامی واقع نہیں بلکہ امام حسین(ع) عالمی شخصیت ہے اور احادیث کے مطابق امام حسین کی توہین رسول اکرم کی توہین ہے۔
رفاعی نے مزید کہا : کربلا حق وباطل اور یقین و بے یقینی میں خط فاصل ہے اور اس واقعے کو زندہ رکھ کر اتحاد کے لیے کام میں لانا چاہیے۔
انہوں نے عشق حسین کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام حسین(ع) سے محبت نہ کرنے والا مسلمان ہونہیں سکتا۔
سیمینار سے عرب دانشور «ابراهیم بدوی»، نے واقعہ کربلا کے مختلف پہلووں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین(ع) کے پاس قیام کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا اور یہ سیرت رسول کے عین مطابق انجام دیا گیا ۔
انکا کہنا تھا کہ اگر امام حسین(ع)، قیام نہ کرتا تو اسلام ناب کا نام مٹ جاتا اور یزید کی بیعت نہ کرکے امام حسین(ع) یزیدیت کے باطل ہونے پر مہر ثبت کردیا اور یہ تا قیامت دوسروں کے لیے لائحہ عمل بنا رہے گا /.