
ایکنا نیز- ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق ایرانی خاتون آرٹسٹ تندیس تقوی کی تخلیق کردہ «اسماء الحسنی» پینٹینگ فریم کو تحفے میں پیش کیا گیا
«اسماء الحسنی» فریم گذشتہ روز فلپاین یونیورسٹی میں اسلامی جدید ڈریسنگ نمایش کی افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی حکام کو دیا گیا۔
مذکورہ پینٹینگ کو ایریا اسٹڈی سنٹر کے سربراہ کی درخواست پر ایرانی ثقافتی مرکز کی جانب سے تحفے میں پیش کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی میں اسلامی ایرانی جدید لباسوں کی نمایش میں ایرانی آرٹسٹ خاتون تندیس تقوی کے بیس پاروں کے علاوہ دیگر گھریلو دستکاریوں کے نمونے بھی شامل ہیں۔
اسلامی طرز کے لباسوں اور فن پاروں کی نمایش کل بروز جمعہ تک یوپی یونیورسٹی میں جاری رہے گی۔
