بین الاقوامی گروپ: سعودی عرب میں پھٹے اور پرانے بوسیدہ قرآنوں کو جدید قرآن میں بدلنے کا ادارہ قائم کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے sayidaty.net؛ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجدالنبی انتظامیہ کے تعاون سے بوسیدہ قرآنی نسخوں کو نیے قرآن میں تبدیل کرنے کا کارخانہ قایم کیا گیا ہے۔
اس مرکز میں پھٹے اوراق والے نسخوں کو اصل شکل میں مکمل کرکے دوبارہ قارئین کو دیا جاسکتا ہے۔
مرکز میں قرآنی نسخوں کو مکمل کرکے چیکنگ کے بعد درست حالت میں واپس کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
پرانے قرانوں کو نیے قرآن میں تبدیل کرنے کے عمل پر ماہرین کی نگرانی میں کام مکمل کیا جاتا ہے./

