قطر؛ قرآنی مقابلوں میں ۱۵۸۶ امیداوروں کی شرکت

IQNA

قطر؛ قرآنی مقابلوں میں ۱۵۸۶ امیداوروں کی شرکت

8:22 - October 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3503714
بین الاقوامی گروپ: قرآنی مقابلہ «شیخ جاسم بن محمد بن ثانی ایوارڈ» کی انتظامیہ کے مطابق مقابلے کے لیے ڈیڑھ ہزار سے زاید امیدوار چوبیسویں بین الاقوامی مقابلے کے لیے نام لکھوا چکے ہیں

قطر؛ قرآنی مقابلوں میں  ۱۵۸۶ امیداوروں کی شرکت


ایکنا نیوز- قطری روزنامه العرب؛ کے مطابق قطر کے سب سے بڑے قرآنی مقابلہ «شیخ جاسم» وزارت اوقاف کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے جسکا مقصد قرآنی ثقافت کی ترویج،قرآن فھمی اور اہل قرآن کی خدمت و حوصلہ افزائی کرنا ہے

دو ہفتوں کی مہلت میں مقابلوں کے لیے قطری طلبا و طالبات کے سمیت بعض دیگر ممالک کے طلباء بھی شریک ہیں اور اب تک ۱۵۸۶ امیدوار نام رجسٹرڈ کروا چکے ہیں

مقابلوں کے پہلے مرحلے میں غیر ملکی طالبات کا مقابلہ پچیس نومبر سے جبکہ طلبا کو چھبیس نومبر کو منعقد ہوگا.


مقابلوں میں قطری طلبا و طالبات کا مقابلہ «شیخ جاسم» دو سے پانچ دسمبر کو منعقد ہوگا

پہلے مرحلے کے نتایج کا اعلان چھ دسمبر کو متوقع ہے

قرآنی کمیٹی کے مطابق فاینل مرحلہ طلبا کے درمیان نو دسمبر کو منعقد ہوگا

مقابلوں میں پہلی پوزیشن لینے والوں کو گیارہ لاکھ قطری ریال انعام دیا جائے گا جبکہ دیگر تمام شرکاء کو بھی اسناد اور تحایف دیے جائیں گے۔

قرآنی مقابلہ «شیخ جاسم بن محمد بن ثانی ایوارڈ» گذشتہ دو دہائیوں سے قطر میں جاری ہے/.

3656302

نظرات بینندگان
captcha