سوئیزرلینڈ؛ اسلاموفوبیا کے خلاف مظاہرہ

IQNA

سوئیزرلینڈ؛ اسلاموفوبیا کے خلاف مظاہرہ

8:27 - October 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3503716
بین الاقوامی گروپ: سوئیزرلینڈ کے شہر " لوزان" میں مسلمانوں کے قبرستان کی تخریب کے خلاف مظاہرہ کیا گیا

سوئیزرلینڈ؛ اسلاموفوبیا کے خلاف مظاہرہ


ایکنا نیوز- عربی نیوز ایجنسی «اینا» کے مطابق سینکڑوں مسلمانوں نے سوئیزرلینڈ کے شہر لوزان میں اسلام فوبیا کے خلاف مظاہرہ کیا اور مسلمانوں کی قبروں کی بیحرمتی پر احتجاج کیا

مظاہرین نے پلے کارڑز اٹھایے تھے جنپر «اسلاموفوبیا قبول نہیں»، «نسل پرستی قبول نہیں» کے نعرے درج تھے ، مظاہرین نے لوزان شہر کی «ووڈ» علاقے میں قبروں کی تخریب کو ناقابل برداشت قرار دیا

مظاہرین نے قبروں کی تخریب کا نوٹس لینے اور ملزمان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ۔

ووڈ شہر کی یکجتہی کونسل کے مطابق شدت پسند افراد اس طرح کے اقدامات سے یہاں کی ہم آہنگی کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔


کونسل کے مطابق شہر کے مئیر نے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور جلد قبرستان کو خفیہ کیمروں سے متصل کیا جائے گا تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہو۔

سوئیزرلینڈ کے شہر لوزان میں گذشتہ ہفتے کو قبرستان میں مسلمانوں کی باییس قبروں کی بیحرمتی کی گیی تھی۔

نامعلوم افراد نے قبروں پر سے تختوں کو اکھاڑ کر ان پر مسلم مخالف وال چاکنگ اور قبروں کو مسمار کردیا تھا/.

3656414

نظرات بینندگان
captcha