دس فیصد آبادی کے باوجود؛ فلپائن میں ۲۵۰۰ مساجد تبلیغ اسلام میں سرگرم

IQNA

دس فیصد آبادی کے باوجود؛ فلپائن میں ۲۵۰۰ مساجد تبلیغ اسلام میں سرگرم

8:30 - October 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3503717
بین الاقوامی گروپ: فلپاینی مفتی کے مطابق دس فیصد آبادی کے باوجود ملک میں ڈھائی ہزار مساجد تبلیغ اسلام کے لیے کوشاں ہیں

دس فیصد آبادی کے باوجود؛فلپائن میں ۲۵۰۰ مساجد تبلیغ اسلام میں سرگرم


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «صدی البلد» کے مطابق فلاپین کے مفتی اعظم شیخ عبدالواحد علی انجو کے مطابق فلپاین میں مسلمان کل آبادی کا دس فیصد ہے جنکی اکثریت میندانائو، پالاوان اور مورو میں سکونت پذیر ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں ڈھایی ہزار مساجد آباد ہیں جنمیں پہلی مسجد «سولو» نویں صدی سے متعلق ہے جبکہ مساجد کے علاوہ مختلف فلاحی اور اسلامی مراکز بھی کام کررہے ہیں۔


مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ فلپاین میں اسلام چھٹی صدی کو آیا ہے اور مسلمان تجار جو یہاں کاروبار کی غرض سے یہاں آئے تھے انکے زریعے سے اسلام یہاں پر آیے۔

تاریخ کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ فلپاین کے بعض جزایر ماضی میں اسلامی ممالک کا حصہ رہے ہیں/.

3656176


نظرات بینندگان
captcha