ترکی سولویں صدی کا قرآنی نسخہ لندن سے لوٹانے کے حوالے سے پرعزم

IQNA

ترکی سولویں صدی کا قرآنی نسخہ لندن سے لوٹانے کے حوالے سے پرعزم

10:05 - October 26, 2017
خبر کا کوڈ: 3503719
بین الاقوامی گروپ: ترکی کی وزارت ثقافت و سیاحت کے مطابق ترک حکومت سولویں صدی کا قرآنی نسخہ لندن سے لوٹانے کے لیے کوشاں ہے

ترکی سولویں صدی کا قرآن نسخہ لندن سے لوٹانے کے حوالے سے پرعزم


ایکنا نیوز- روزنامه ڈیلی صباح کے مطابق عثمانی دور کا قلمی نسخہ آج لندن میں کریسٹیز مرکز میں نیلامی کے لیے پیش ہوگا جسکو نادر نسخوں میں شمار کیا جاتا ہے

ترک حکومت کے مطابق مبینہ طور پر اس نسخے کو غیرقانونی طور پر ترکی سے نکالا گیا ہوگا

متوقع طور پر اس نسخے کی قمیت ایک لاکھ بیس ہزار پونڈ مقرر ہوسکتی ہے۔

ترکی سولویں صدی کا قرآن نسخہ لندن سے لوٹانے کے حوالے سے پرعزم

ترکی کی وزارت خارجہ نے درخواست کی ہے کہ اس نسخے کی نیلامی روکی جائے۔


کریسٹیز انتظامیہ نے اب تک رسمی طور پر اس حوالے سے رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اس نسخے کی کتابت «مصطفی دده»، فرزند«شیخ حمدالله» عثمانی دور کے خطاط نے انجام دیا ہے۔

شیخ حمدالله اپنے دور کے معروف خطاطوں میں شمار ہوتا تھا اور خط نسخ اور ثلث میں انکی شہرت زبان زد عام و خاص ہے۔

3656612

نظرات بینندگان
captcha