
ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف»؛ کے مطابق جنوبی عراق کے صوبہ بصرہ میں قرآنی مرکز اور مقامات مقدسہ کے اداروں کے تعاون سے اربعین آرام گاہوں اور راستوں میں قرآنی تلاوت نشر کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے
بصری میں موکبوں اور آرام گاہوں کے انچارج علی راضی کا کہنا ہے: مختلف آرام گاہوں میں قرآنی محافل کا سلسلہ جاری ہے.
ان آرام گاہوں میں عراق کے قاری «مرتضی عوض»، «حسنین مقداد»، «صباح خزعلی» اور «مبارک مبارک» تلاوت سے زایرین کو مستفید کرارہے ہیں جبکہ «شیخ ایاد شاوی» لیکچر دیں گے۔
رسول اکرم نامی موکب میں «وسیم حسانی»، نے اهل بیت(ع) اور امام حسین(ع) کی شان میں نوحہ خوانی کی۔