
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی نجوم مصریه کے مطابق میڈیکل کی اسٹوڈنٹ شیماء صبری محمد المرسی سے جان ہاتھ دھو بیٹھی۔
شیماء امارات کے بین الاقوامی حفظ مقابلوں میں مصری نمایندے کے طور پر منتخب ہویی تھی
رپورٹ کے مطابق میڈیکل یونیورسٹی سے سفارت خانے کی سمت ویزے کے لیے جاتے ہویے شیماء حادثے کا شکار ہوگیی
شیماء صبری محمد المرسی، مصری صوبہ جیزان کے علاقے «ابو رجوان البحری» گذشتہ سال الجزایر مقابلوں کے لیے بھی منتخب ہویی تھی تاہم امتحانات کی وجہ سے نہ جاسکی۔

شیماء کی ناگہانی موت سے انکے علاقے میں سوگ کی فضاء پیدا ہوگیی ہے۔
مصری وزارت اوقاف نے ان کے خاندان سے سرکاری رسومات کی اجازت مانگی ہے تاہم اب تک ان خاندان سے جواب دینے سے گریز کیا ہے۔
آبایی گاوں ابو رجوان البحری کے عوام ک خواہش ہے کہ انکے لیے سرکاری سطح پر پروگرام منعقد کیا جایے تاکہ ایک قرآن نمونے کی طور پر انکو پیش کیا جاسکے/.