
ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی قاف کے مطابق لبنان کے سٹی کونسل «غبیری» کے تعاون سے بیسواں سالانہ مقابلہ منعقد کیاجارہا ہے.
حزب اللہ سے وابستہ قرآن انجمن «توجیه و ارشاد» کی معاونت سے مقابلوں میں (ترتیل و تجوید)، حفظ (حفظ ۳۰ پارے، حفظ ۲۰ پارے، حفظ ۱۰ اور پانچ پارے) اور تفسیر «المیزان» مصنف ،علامه طباطبائی شامل ہے.
بیسویں سالانہ قرآنی مقابلوں کے ابتدائی مراحل لبنان کے مختلف علاقوں میں انیس نومبر سے انیس دسمبر تک منعقد ہوںگے جبکہ مقابلوں کا فائنل مرحلہ «بعلبک اور هرمل» میں جنوری کو اور «بیروت، صور اور نبطیه» میں دسمبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا.