
ایکنا نیوز- روزنامہ امت کے کے مطابق بھارت میں تکفیری اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف نوجوانوں کو دہشت گردی کے لیے اکسانے کی چارج شیٹ دائر کردی گئی، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان کےتفتیشی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی حکام نے ممبئی کی عدالت میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف چارج شیٹ پیش دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ’مبینہ طور پر‘ نفرت انگیز تقاریر کے ذریعے نوجوان کو دہشت گردی پر اکسایا اور معاشرے میں مختلف برادریوں کے درمیان اختلافات پیدا کیے۔یاد رہے کہ ذاکر نائیک اس وقت بھارت سے باہر ہیں، انہوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے اٹھائےگئے اقدامات کے بعد گزشتہ برس ہندوستان کو چھوڑ دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں شدت پسند شہرت یافتہ اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف نوجوانوں کو دہشت گردی کے لیے اکسانے کی چارج شیٹ دائر کردی گئی، بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے حکام نے ان پر چارج شیٹ دائر کی۔ خیال رہے کہ کہ گزشتہ برس بنگلا دیش میں ریسٹورنٹ پر حملے میں ملوث افراد نے گرفتاری کے بعد مبینہ طور پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقاریر سے متاثر ہونے کا بیان دیا گیا تھا، اس بیان کو جواز بنا کر بھارت کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف) کو غیر قانونی قرار دیکر اس کے اثاثے منجمد کر دیے تھے۔