کیا چیک میں اسلام پر پابندی لگ جائے گی

IQNA

کیا چیک میں اسلام پر پابندی لگ جائے گی

9:35 - October 29, 2017
خبر کا کوڈ: 3503731
بین الاقوامی گروپ: چیک ری پبلک میں شدت پسند پارٹی «آنو» کی کامیابی کے بعد اسلام پر پابندی کا خطرہ پیدا ہوچکا ہے

کیا چیک میں اسلام پر پابندی لگ جائے گی


ایکنا نیوز- نیوزویک میگزین کے مطابق شدت پسند پارٹی نے انتخابات سے قبل وعدہ کیا تھا کہ کامیابی کی صورت میں وہ اسلام پر پابندی لگا دیں گے

فریڈم ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر «ٹومیو اوکامورا» نے بھی کامیابی کے بعد کہا ہے کہ وہ چیک کو اسلامی بننے سے روک دیں گے اور مسلمان مہاجرین کی آمد قبول نہیں کیا جائےگا

شدت پسند پارٹی آنو کے لیڈرارب پتی «آندره بابیس»جسکو «لٹل ٹرمپ» کے نام سے جانا جاتا ہے اس انتخابات میں کافی ووٹ سے کامیاب ہوچکا ہے.


اگرچہ کہاجاسکتا ہے کہ مخلوط حکومت نہیں جائے گی کہ وہ اس ملک میں اسلام پر پابندی لگا دے مگر شدت پسند پارٹی کی کامیابی سے یہ امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ مسلمانوں اور مہاجرین کے حوالے سے بحران اور مسایل پیدا ہوسکتے ہیں

یورپ میں دہشت گردانہ واقعات سے یہاں کے شدت پسند لیڈروں نے اسلام کے حوالے سے خوب منفی پروپیگنڈہ کیا اور انہیں مسایل کی وجہ سے یہاں مسلمانوں کے خلاف جذبات میں اضافہ ہوا ہے

شدت پسندپارٹی آنو اور فریڈم ڈیموکریٹک پارٹی نے اسلام فوبیا کے حوالے سے انتخابات میں خوب پروپیگنڈہ کیا تھا۔

اگرچہ چیک ری پبلک میں گیارہ ہزار پر مشتمل مسلم آبادی بڑی تعداد نہیں مگر اسلام فوبیا کی صورتحال مرکزی یورپ میں مسایل پیدا کرسکتی ہے۔/

3657576

نظرات بینندگان
captcha