
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے yorkpress؛ کے مطابق چوالیس سالہ لی جان کارور فیس بک پر مسلمانوں کے خلاف مسلح ہونے کی دعوت دیتا تھا
پولیس نے ملزم کو گرفتار اور انکے قبضے سے اسنایپر ، دوربین اور نقاب برآمد کرلیا۔
یورک شایر کے پولیس افیسرکلیو وین نے سوشل میڈیا پر اس طرح کے اقدامات کو نفرت انگیز قرار دیا اور کہا کہ اس سے معاشرے میں سیکورٹی کے مسایل پیدا ہوسکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ آن لائن جرایم بھی خطرناک جرایم میں شامل ہیں۔
وین کے مطابق سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کرنے والے افراد پولیس کی گرفت سے دور نہیں اور کسی بھی وقت انکو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔/
