
ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ 9news؛ کے مطابق ملبرن کے اسلامی مرکز میں جمعے کی شام کو آگ لگنے کوواقعہ پیش آیا اور کہا جاتا ہے کہ مرکز کے قریب ایک گھرمیں آگ لگنے کے بعد مرکز بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا
کہا جاتاہے کہ اس علاقے میں سیکورٹی فورسز کے گشت کے باوجود آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا ہے اور حیرت انگیز طور حالیہ مہینوں میں اسلامی مراکز میں آگ لگنے کےواقعات رونما ہورہے ہیں۔
اسلامی مرکز کے کیمروں کی فوٹیج میں ایک مشکوک فرد کو مرکز کی سمت آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے اس مشکوک فرد کو گرفتار کرلیا ہے اور جلد عدالت میں ملزم کو پیش کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اسلام فوبیا کا نتیجہ نہیں البتہ واقعے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔/