
ایکنانیوز- الجزیرہ نیوز کے مطابق لندن کے کریسٹیز نیلامی مرکز میں مختلف مذہبی کتابوں کی لسٹ سے سولویں صدی سے متعلق نادر قرآنی نسخے کو نکال دیا گیا ہے
اس سے پہلے طے پایا تھا کہ جمعرات کو نیلامی میں اس قرآنی نسخے کو فروخت کے لیے پیش کیا جایے گا۔
اس نیلامی میں مذکورہ قرآن کی خبر پر ترکی کی وزارت سیاحت و ثقافت نے خط لکھا کہ یہ قرآنی نسخہ ترکی کی ملکیت ہے اور غیرقانونی طور پر اسکو یہاں سے باہر لے جایا گیا ہے.
ترکی کی وزارت ثقافت کے خط میں لکھا گیا تھا کہ معروف عثمانی دور کے خطاط «مصطفی ده ده» کا نسخہ اس وقت لندن کے کریسٹیز مرکز میں موجود ہے جو ترک حکومت سے تعلق رکھتا ہے لہذا اسکی نیلامی روکی جایے۔
رپورٹ کے مطابق ترکی کی حکومت اس وقت لندن سے مذکورہ قرآن کی واپسی کے لیے مذاکرات کررہی ہے/.