
ایکنا نیوز- السومریه نیوز کے مطابق ایرانی سفیر میر مسعود حسینیان نے گذشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایرانی زایرین کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور توقع ہے کہ یہ تعداد آیندہ دنوں میں تیس لاکھ تک پہنچ جائے گی ۔
انکا کہنا تھا کہ ایران سے ۲۰۰ ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم دس گروپ کی شکل میں خدمات کے لیے عراق میں حاضر ہونے کے علاوہ ریڈکراس کے دس گروپ بھی کروڑوں زایرین کی خدمت کے لیے کربلا روانہ ہوں گے۔
اس سے پہلے اربعین کمیٹی کے ترجمان شهریار حیدری نے ایران میں کہا تھا کہ مختلف عراقی قونصل خانوں سے گذشتہ جمعے تک تیرہ لاکھ عراقی ویزہ صادر ہوچکا ہے اور روز بروز تعداد میں اضافہ ہورہاہے/.