
ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ iraqakhbar.com؛ کے مطابق زایرین کی سیکورٹی، خدمات اور رکاوٹوں کے دور کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں مختلف صوبوں کے گورنرز اور اعلی سیکورٹی حکام موجود تھے
کربلا سٹی کونسل کے سربراہ نصیف خطابی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پوری انتظامیہ کربلا میں زایرین کی سیکورٹی اور خدمت رسانی کے لیے آمادہ ہے۔
اجلاس میں عراق کے بابل، نجف، دیوانیه، کربلا، بغداد اور مثنی صوبوں کے حکام شریک تھے۔
عراقی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان سالم موسی، نے اجلاس میں کہا کہ زایرین کی تعداد کے پیش نظر بسوں اور دیگر زرایع حمل و نقل میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
سالم موسی کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں دو منزلہ بسوں کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے
انکا کہنا تھا کہ ۳۳ هزار بسیں اور وین جبکہ ۴۵۰ ٹرک اور کنٹینرز اور ۲۲ ٹرینیں جنوبی حصوں سے زایرین کو کربلا پہنچانے کے حوالے سے کام کررہی ہیں۔
سالم موسی نے ہوایی جہاز اور کشتیوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی اور کہا کہ ایمرجنسی کیسز کے لیے بھی سیکنڑوں گاڑیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے/.