بین الاقوامی مطبوعاتی نمائش؛ عرب میڈیا ایران کی درست تصویر پیش نہیں کرتا

IQNA

بین الاقوامی مطبوعاتی نمائش؛ عرب میڈیا ایران کی درست تصویر پیش نہیں کرتا

7:36 - November 03, 2017
خبر کا کوڈ: 3503756
بین الاقوامی گروپ: عربی اخبار روزنامه العربی الجدید کے مطابق عرب میڈیا عالمی امور میں ایران کے حوالے سے درست تصویر پیش نہیں کرتا جو قابل افسوس ہے

بین الاقوامی مطبوعاتی نمائش؛عرب میڈیا ایران کی درست تصویر پیش نہیں کرتا


ایکنا نیوز- تیسویں بین الاقوامی مطبوعاتی نمایش میں شریک عرب صحافی «فرح الزمان ابوشعیر» نے میڈیا کے کردار اور اثرات کے حوالے ایک نشست میں کہا کہ مختلف سیاسی امور میں میڈیا تعصب کی وجہ سے ایران کا درست چہرہ دنیا کے سامنے پیش نہیں کرتا جو قابل افسوس ہے

انکا کہنا تھا کہ روزنامہ العربی الجدید کی کوشش ہے کہ ہر قسم کی سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی چپقلشوں سے دور ایران کی درست تصویر دنیا کے سامنے پیش کرے

ابوشعیر کا مطابق میڈیا کو تعصب سے پاک درست خبروں کو پیش کرنا چاہیے۔


انکا کہنا تھا کہ میڈیا کو سوشل میڈیا سے بھرپور انداز میں کرداد ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی امور پر حکومتوں پر اثر انداز ہوسکے۔

ابو شیعر کے مطابق سایٹ العربی الجدید سال ۲۰۱۴ کو برطانیہ سے میں کام کررہی ہے اور بیک وقت لندن، بیروت اور دوحه سے اخبار نکال رہی ہے جو چودہ ممالک میں تقسیم کیے جاتے ہیں

ابوشعیر نے العربی الجدید اور ایرانی میڈیا میں ہم آہنگی سے ملکر کام کرنے پر آمادگی کا بھی اظھار کیا/.

3659399

نظرات بینندگان
captcha