بین الاقوامی گروپ: کروڈوں زایرین کی کربلا کی جانب روانگی کے ساتھ نجف و کربلا میں مختلف قرآنی کیمپوں اور اسٹالز نے کام شروع کردیا ہے

ایکنا نیوز- آستانہ علوی کی ویب سایٹ کے مطابق صوبہ بصرہ سے شروع ہونے والے قرآنی کیمپوں کا سلسلہ نجف و کربلا تک پہنچ چکا ہے
قرآنی کیمپوں کی کمیٹی کے رکن «حسن عامری» کا کہنا ہے: مقامات مقدسہ کے قرآن شعبوں کے تعاون سے قرآنی کیمپوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آستانہ حسینی، آستانہ علوی اور مسجد کوفہ کے قرآنی اساتذہ زائرین کی قرآنی خدمت کے لیے ان اسٹالز پر کام کررہے ہیں۔
عامری کے مطابق ان کیمپوں کو زایرین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
سوره فاتحه کی درست قرآت، چھوٹی سورتوں کا حفظ اور شرعی احکام سے آشنائی ان کیمپوں کے دروس میں شامل ہیں۔/
