
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے globalnews کے مطابق بدھ کو ہونے والے اسلام شناسی پروگرام میں مختلف سوال و جواب اور ثقافتی شو پر مشتمل تھا جبکہ مہمانوں کی اسلامی کھانوں کے ساتھ پذیرائی بھی کی گیی۔
سسکٹن اسلامی انجمن کے رکن «حنان البردو» کا کہنا تھا: امید ہے کہ مسلمانوں کو فیس ٹو فیس دیکھ کر بہت سے لوگ جان گیے ہوں گے کہ مسلمان دہشت گرد نہیں۔
سسکا چوآن یونیورسٹی کے استاد «پیٹر هیڈلی» نے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا : ایسے پروگرام وقت کی ضرورت ہے کیونکہ عدم شناخت خود خوف کا باعث بن سکتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ انسانی اقدار لوگوں میں مشترک ہیں بس صرف زندگی گزارنے کا انداز الگ الگ ہے/.