
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے CAIR؛ کے مطابق نیویارک واقعے کو بہانہ بناتے ہوئے ٹرمپ نے اسلام مخالف اقدامات کا سلسلہ تیز کردیا
امریکہ میں سوشل ایکٹویسٹ کریسٹینا سینها نے کہا کہ ہم نیویارک دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظھار کرتے ہیں مگر اس بات کی اجازت نہیں دیں سکتے کہ ٹرمپ اس کو بہانہ بناکر مسلمانوں کے خلاف اقدامات کرے۔
امریکن اسلامی کونسل کے رکن «آلبرٹ فاکس» نے کہا: ہم دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہیں مگر ٹرمپ اس واقعے کو بہانہ بناکر وحدت کی بجایے معاشرے میں نفرت کو عام کرانا چاہتا ہے۔
سنیر قانون دان «آویده موسویان»، نے کہا کہ ان حالات میں اچھے لیڈر لوگوں کو متحد کرتے ہیں نہ کہ ان میں انتشار پھیلائے۔
انکا کہنا تھا کہ ٹرمپ ثابت کررہا ہے کہ وہ اچھا لیڈر نہیں اور ہر واقعے کو اسلام فوبیا میں شدت لانے کے لیے استعمال کرتا ہے ۔
موسویان نے کہا کہ قانون کی پاسداری پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ٹرمپ کے اقدامات کو روکنے کی ضرورت ہے/.