
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «الحکمة» کے مطابق «خیابان یا حسین(ع)» جو نجف-کربلا کے راستے میں واقع ہے زایرین کے راستوں میں پوسٹرز،تصویر اور ویڈیو کلپس کی نمایش لگایی گیی ہے ہے جسمیں رضا کار علما اور فورسز کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے
نجف اشرف کے راستے میں نمایش دیکھنے کے لیے حوزہ علمیہ نجف کے علما کے ایک گروپ نے دورہ کیا۔
عراقی رضا کار فورسز کے تبلیغی شعبے کے سربراہ«شیخ عادل السودانی» نے اس موقع پر نمایش کے حوالے سے بریفنگ میں نمایش کے مقاصد بیان کیے۔

انکا کہنا تھا کہ آیتالله العظمی سیستانی کے جہاد کے بارے میں فتوی کے بعد سے اب تک ۵۲ علما دفاع میں شہادت کا درجہ حاصل کرچکے ہیں اور تین سو دیگر زخمی ہوچکے ہیں جو ملک سے باہر مختلف ممالک کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
علما اور اساتذہ کے وفد نے وطن اور اسلام کے دفاع میں علما کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا /
