
ایکنا نیوز- روزنامه «مکه نیوز» کے مطابق «طیبه» یونیورسٹی کے استاد وسیم اورفلی نے نانوٹیکنالوجی کے زریعے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کےحوالے سے کہا: مختلف دیگر بیرونی ممالک کے اداروں سے ٹیکنالوجی کے استفادے سے مشورے کے بعد مذکورہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ نانوٹیکنالوجی سے مزید مسجد النبی کے لیے اسمارٹ ساونڈ سسٹم بنایا گیا ہے جس سے آواز کی خوبصورتی اور کیفیت میں چشم گیر تبدیلی آچکی ہے۔
وسیم اروفلی نے مزید کہا: نیے اسمارٹ ساونڈ سسٹم میں بہت سی خوبیاں موجود ہیں جنمیں آواز کی کیفیت کے علاوہ،روشنی، گرمی اور ٹھنڈک اور نمی کے حوالے سے ری ایکشن کا ظاہر ہونا ہے جو خودکار سگنل کے زریعے سے مطلوبہ تبدیلی کی طلاع سسٹم کو منتقل ہوجاتا ہے جسکو فوری طور پرکنٹرول کرنا ممکن ہوجاتا ہے۔/