بین الاقوامی گروپ: امریکی ریاست ایالت ایلینوی Illinois کے شہر وہاٹن Wheaton کے اسلامی مرکز میں امن کے لیے اوپن ڈور ڈے منایا جارہا ہے

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے beachwoodreporter؛ کے مطابق پروگرام بروز ہفتہ (۱۸ نومبر) کو صبح ۱۱ بجے شروع ہوگا جسمیں شہر بھر سے مختلف مذاہب کے پیروکاروں کی شرکت متوقع ہے۔
وہاٹن اسلامی مرکز کے نمایندے شیخ عمر حقانی کا اس بارے میں کہنا تھا: اس پروگرام کا مقصد دوسرے مذاہب کو اسلام سے آشنا کرانا اور ان کو امن و محبت کا پیغام دینا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اسلام فوبیا سے مقابلے کے لیے اسطرح کے پروگراموں کا انعقاد ضروری ہے۔
وہاٹن اسلامی مرکز نے میڈیا نمایندوں کو دعوت دی ہے کہ اس پروگرام کو کوریج اور مختلف نمایندوں سے انٹرویوز کے لیے مرکز کا دورہ کریں/۔
3662047