بین الاقوامی گروپ: اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے علاقے گوانھیل Govanhill کی مسجد اور اسلامک چایلڈ سنٹر سے چوری کی کوشش کرنے والے مجرم کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی گیی ہے
ایکنا نیوز-
خبررساں ادارے eveningtimes؛کے مطابق ڈریک بوڈن (Derek Bowden)، نامی جوان گورے کو اٹھارہ ستمبر کی رات مسجد سے چوری کرنے کے
الزام میں سزا سنایی گیی ہے۔
گلاسگو عدالت کے جج کے مطابق رات کے ڈیڑھ بجے مجرم نے چند دوستوں کے ہمراہ مسجدالفاروق کا دروازہ توڑکر اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔
عدالت کے مطابق چور نے مسجد کے ساتھ واقع اسلامک چایلڈ سنٹر کے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو چوری کرنے کی بھی کوشش کی تھی ۔
مقامی پولیس کی موبایل ٹِیم مجرم کو دوستوں کے ہمراہ مسجد کے پارکینگ سے سیاہ لباس پہنے فرار ہونے کی کوشش کی حالت میں دیکھ چکی تھی/.
3661955