
ایکنا نوز- خبررساں ادارے heraldsun؛ کے مطابق ملبرن شہر کے رینگوود Ringwood علاقے میں مسلمانوں کو پوسٹ بکسیز سے ایسے خطوط اور بروشرز ملے ہیں جنپر اسلام کی توہین اور دھمکی ملی ہے۔
ان بروشرز پر امریکی پبلکیشن چیک (Chick Publications) کا اسٹمپ لگا ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چیک پبلیکیشن کو انسانی حقوق کے اداروں نے ایک نفرت انگیز ادارہ قرار دیا تھا۔
ویکٹوریا اسلامی کونسل کے سربراہ عادل سلمان کا اس بارے میں کہنا تھا: ان بروشرز میں غلط بیانی کرکے مسلمانوں کے خلاف نفرت ابھارنے کی کوشش کی گیی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ملبرن شہر کے رینگوود Ringwood علاقے میں مسلمان اب عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہویے خوف محسوس کرنے لگے ہیں کہ کہیں ان پر حملہ نہ کیا جائے۔
سلمان کے مطابق آسٹریلیا کی جمہوری حکومت کے لیے یہ ایک بدنما داغ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بروشرز «کیا خدا تمھیں دوست رکھتا ہے؟» کے عنوان سے چھاپا گیا ہے جسمیں ایک تصویر میں ایک بدصورت مسلمان مرد اپنی بیوی اور بچوں پر تشدد کررہا ہے جبکہ ایک بوڑھی خاتون اس کام پر خوش ہورہی ہے/.