موسم سرما کے پیش نظر؛روھنگیا مسلمانوں کے لیے ترک امداد

IQNA

موسم سرما کے پیش نظر؛روھنگیا مسلمانوں کے لیے ترک امداد

9:36 - November 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3503808
بین الاقوامی گروپ: ترک امداری تنظیم «تیکا» کے تعاون سے دس ہزار کمبل روھنگیا مہاجرین کے لیے بنگلہ دیش کے کاکس بازار کیمپ میں ارسال کیا گیا ہے

موسم سرما کے پیش نظر؛روھنگیا مسلمانوں کے لیے ترک امداد


ایکنا نیوز- خبررساں ایجنسی آناتولی کی رپورٹ کے مطابق ستمبر سے اب تک ایک ملین روھنگیا مسلمانوں کو مذکورہ فلاحی تنظیم کی جانب سے گرم غذا مہیا کیا گیا ہے۔


رخاین صوبے میں کشیدہ حالات کے بعد اب تک ۶۱۳ هزار مسلمان برما سے بنگلہ دیش ہجرت کرچکے ہیں۔


اقوام متحدہ کی رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سینکڑوں مسلمانوں کو برمی افواج اور شدت پسندوں کی جانب سے بدترین مظالم، جنسی اذیت اور قتل و غارت کا نشانہ بنایا گیا ہے۔


اس رپورٹ کے مطابق ۳۴۰ هزار روھنگیائی بچے مہاجر کیمپوں میں خوراک اور ضروری اشیاء کی کمی سے دوچار ہیں جنکو امداد کی ضرورت ہیں/.

3663432

نظرات بینندگان
captcha